اجزاء : دھلی ہوئی ماش ارد دال ایک کپ، پانی تین گلاس، نمک چٹکی بھر، زیرہ ایک چائے کا چمچ ، ادرک ( باریک کٹی ہوئی ) ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچ ( باریک کٹی ہوئی) دو عدد، تیل ایک کپ۔
د ہی کے آمیزے کیلئے: دہی ( گاڑھا اور پھینٹا ہوا) دو کپ، شکر ایک چائے کا چمچ، نمک دو چٹکی، زیرہ ( بھنا ہوا ) ایک چائے کا چمچ، سیاہ نمک ایک چٹکی، سفید مرچ پاؤڈر ایک چٹکی۔
سجاوٹ کیلئے: ادرک ایک آدھا انچ کا ٹکڑا، باریک کاٹ لیں، ہرا دھنیا، سفید مرچ کا سفوف چٹکی بھر، زیرہ ( پسا ہوا اور بھنا ہوا ) چٹکی بھر، پودینہ چند پتیاں، املی کی چٹنی 40گرام۔
ترکیب: دال کو دھوکر 2گھنٹوں کے لئے بھگودیں۔ پھر اسے پیس کر باریک پیسٹ بنالیں۔ اسے ایک پیالے میں ڈال لیں اور اس میں نمک، ہری مرچ، زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پیڑوں کی شکل دے دیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں، اس میں تیار کردہ پیڑے شامل کردیں اور انہیں تل کر سنہری مائل بھورے رنگ کا کرلیں۔ ( ہر بڑے کے وسط میں انگوٹھے کی مدد سے ایک سوراخ بنادیں ) اور انہیں ہلکے گرم پانی میں بھگودیں تاکہ یہ گرم نہ ہوجائیں۔ پھینٹے ہوئے دہی میں چینی، زیرہ، سیاہ نمک اور سفید مرچ شامل کردیں۔ اچھی طرح یکجا کریں۔ بڑوں کو پانی سے نکال لیں اور پانی نچوڑ کر انہیں دہی میں شامل کردیں اور 15منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔ اسے ٹھنڈا کرکے ادرک، ہری مرچ، ہرا دھنیا، سرخ مرچ، زیرے، پودینے اور املی کی چٹنی سے سجاکر پیش کریں۔