دہی بڑے

اجزاء : دھلی ہوئی ماش ارد دال ایک کپ، پانی تین گلاس، نمک چٹکی بھر، زیرہ ایک چائے کا چمچ ، ادرک ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچ دو عدد، تیل ایک کپ۔
د ہی کے آمیزے کیلئے: دہی دو کپ، شکر ایک چائے کا چمچ، نمک دو چٹکی، زیرہ ایک چائے کا چمچ، سیاہ نمک ایک چٹکی، سفید مرچ پاؤڈر ایک چٹکی۔
ترکیب: دال کو دھوکر 2گھنٹوں کیلئے بھگودیں۔ پھر اسے پیس کر باریک پیسٹ بنالیں۔ اسے ایک پیالے میں ڈال لیں اور اس میں نمک، ہری مرچ، زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پیڑوں کی شکل دے دیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں، اس میں تیار کردہ پیڑے شامل کردیں اور انہیں تل کر سنہری مائل بھورے رنگ کا کرلیں۔اور انہیں ہلکے گرم پانی میں بھگودیں تاکہ یہ گرم نہ ہوجائیں۔ پھینٹے ہوئے دہی میں چینی، زیرہ، سیاہ نمک اور سفید مرچ شامل کردیں۔ اچھی طرح یکجا کریں۔ بڑوں کو پانی سے نکال لیں اور پانی نچوڑ کر انہیں دہی میں شامل کردیں اور 15منٹ کیلئے ایک طرف رکھ دیں۔ اسے ٹھنڈا کرکے ادرک، ہری مرچ، ہرا دھنیا، سرخ مرچ، زیرے، پودینے اور املی کی چٹنی سے سجاکر پیش کریں۔