نئی دہلی ۔ 24 فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اختراعی تجربہ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی حکومت نے دہلی کے بجٹ سال برائے 2015-16 کی تیاری میں عام آدمی کو شامل کیا ہے تاکہ مختلف شعبوں میں ضروریات کے مطابق فنڈس مختص کئے جاسکیں۔ دہلی اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر اروند کجریوال نے کہا کہ بجٹ پر عوام کی رائے حاصل کرنے کے بعد ایوان میں تفصیلی بحث کی جائیگی جہاں پر ارکان اسمبلی قطعی فیصلہ کریں گے ۔ انھوں نے بتایا کہ عوام سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ مختلف محکمہ جات میں بجٹ کے فنڈس کس طرح تقسیم کئے جائیں اور اس خصوص میں 5 تا 10 اسمبلی حلقوں میں سروے کیا گیا تھا اور رائے عامہ پر ایوان میں تبادلۂ خیال کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر نے کہاکہ عوامی ضروریات کی بنیاد پر بجٹ سازی کی جائیگی۔