دہلی ڈیر ڈیولس کا نام دہلی کیاپیٹلس ہوگا

نئی دہلی ۔4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل ) کے افتتاحی ایڈیشن سے ٹورنمنٹ کا حصہ رہنے والی دہلی ڈیر ڈیولس کا نام تبدیل کردیا گیا ہے اور ٹیم کانیا نام ’’دہلی کیاپیٹلس ‘‘ کردیا گیا اس تبدیلی کا اعلان فرنچائز کی جانب سے کیا گیا ہے۔پراپرٹی ڈیولمنٹ کمپنی جی ایم آر گروپ نے جنوری 2008 میں کامیاب بولی لگاتے ہوئے دہلی کی ٹیم کو 84 امریکی ڈالرس میں خریدا تھا۔دہلی کی ٹیم ابتدائی دو سیزنوں میں سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد اس کے مظاہرے مایوس کن ہی رہے۔