آئی پی ایل ۔ 2019ء
دہلی نے بنگلور کو 16 رنز سے شکست دے کر پلے آف سے خارج کردیا
نئی دہلی۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈز پر دہلی کیاپٹلس نے آج ایک سنسنی خیز مقابلہ میں آر سی بی کو 16 رنز سے شکست دے کر اس کو پلے آف کھیل سے خارج کردیا۔ دہلی نے بنگلور کو 188 رنز کا ہدف دیا تھا، لیکن آر سی بی نے 7 وکٹس کھوکر 20 اوورس میں صرف 171 رنز ہی بنا پائی۔ اس کے ساتھ ہی آر سی بی کا آئی پی ایل سفر یہیں پر ختم ہوگیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دہلی نے 5 وکٹس کے نقصان سے 187 رنز بنائے۔ دہلی کی جانب سے شیریاس ایّر نے 52 رنز اور شکھر دھون نے 50 رنز بنائے۔ بنگلور کی جانب سے بنگلور کی جانب سے پارتھیو پٹیل (39 رنز) کپتان ویراٹ کوہلی نے (23 رنز) سے اچھی شروعات کی، لیکن ان وکٹس کے گرنے کے ساتھ ہی ٹیم کے قدم لڑکھڑانے شروع ہوگئے حالانکہ شیوم دوبے (29 رنز)، گرکیرت سنگھ (27 رنز) اور مارکوس اسٹوینس (32 رنز) بناکر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ان کی کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں۔