دہلی میں 8 لاکھ ملازمین ، 20 نئے کالجس: عام آدمی پارٹی

نئی دہلی ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل عوام الناس اور رائے دہندوں کا دل جیتنے کی کوشش کرتے ہوئے کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے نوجوانوں کیلئے پانچ نکاتی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت 8 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے ، ووکیشنل ٹریننگ، 20 نئے کالجس قائم کرنے کا وعدہ کیا گیا ۔ عامآدمی پارٹی نے رائے دہندوں سے راست رابطہ کے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے نوجوانوں کے حق میں پروگرا وضع کئے ہیں ۔ سماج کے مختلف طبقات کی ترقی کیلئے 50 نکاتی پروگرام بھی تیار کیا جائے گا ۔