دہلی میں نویں جماعت کے طالب علم نے اسکول احاطہ میں ساتھی کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا

نئی دہلی ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے ایک سرکاری اسکول میں نویں جماعت کے طالب علم نے اپنے ساتھی کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ اسکول کے باہر احاطہ میں نویں جماعت طلباء کے دو گروپس میں بحث ہوگئی ۔ مہلوک اس بحث کا عینی شاہد تھا جبکہ ایک ساتھی نے اس پر دونوں گروپس کو لڑائی کیلئے اکسانے کا الزام عائد کیا دوسرے ساتھی نے اپنی جیب سے چاقونکال کر اسے گھونپ دی۔