دہلی میں فضائی معیار انتہائی ناقص

نئی دہلی۔31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت دہلی میں کل سے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے پروگرام پر عمل آوری شروع ہوجائے گی۔ ریاستی آلودگی کنٹرول اداروں نے کہا ہیکہ دہلی میں فضائی معیار انتہائی ناقص ہوچکا ہے اس لئے ہم خانگی گاڑیوں پر امتناعی احکام ضروری ہونے پر عمل آوری کیلئے تیار ہیں۔ ایک دن قبل دہلی کا فضائی معیار میں انحطاط پیدا ہوا تھا اور وہ انتہائی شدید زمرہ میں آگیا تھا۔ سپریم کورٹ نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کی اتھاریٹی کا تقرر کیا ہے۔ اس نے کئی سرگرمیوں جیسے تعمیراتی سرگرمیوں پر یکم ؍ نومبر سے تحدیدات عائد کردی ہیں۔ آئندہ 10 دن تک سرکاری دواخانوں کے قریب فضائی آلودگی میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے۔