نئی دہلی 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ناقص انتخابی مظاہرہ کو عوام کے ساتھ ربط برقرار نہ رکھنے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کانگریسی قائد راہول گاندھی نے اعتراف کیا کہ پارٹی کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے اور بنیادی سطح سے پارٹی میں عوام کو شامل کرنا چاہئے ۔ امبیڈکر نگر میں 15 ہزار افراد سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ گذشتہ 15 سال سے دہلی میں کانگریس حکومت کی اور کثیر تعداد میں ترقیاتی کام انجام دیئے گئے اس کے باوجود کانگریس اسمبلی انتخابات میں ناکام ہوگئی اس کی وجہ یہ تھی کہ کانگریس کے عوامی روابط ختم ہوگئے تھے ۔انہوں نے تیقن دیا کہ پارٹی کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔