پٹنہ ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی حمایت کرنے جنتادل یو کے فیصلہ پر کانگریس کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے جنتادل یو نے کہا کہ یہ تائید عام آدمی پارٹی کی خوبیوں کے عوض ہے۔ جتنادل یو کے ریاستی صدر بی نارائن سنگھ نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ جنتادل یو دہلی میں اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی کی حمایت کرے گی۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کانگریس اس پر احتجاج کیا ہے۔ سنگھ نے کہا کہ جنتادل یو نے صرف بہار میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا۔ ریاست کے باہر وہ مختلف صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کیلئے آزاد ہے۔ اس دوران جنتادل یو کے فوجی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے کہا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حمایت کرنے کی تجویز تھی لیکن اس پر ابھی تک قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی اور آر جے ڈی نے دہلی میں اپنے امیدواروں کو کھڑا کیا ہے۔
ایسی صورت میں جنتادل یو عام آدمی پارٹی کیلئے انتخابی مہم چلائے تو یہ ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ اس لئے ہم نے عام آدمی پارٹی کی تائید کے فیصلہ کو روک دیا ہے۔ بہار جنتادل یو کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ بہار میں کانگریس کے پس منظر میں عام آدمی پارٹی آتی ہے اس لئے وہ اس مسئلہ پر احتجاج کررہی ہے۔ اے آئی سی سی رکن اور ریاستی کانگریس کے ترجمان پریم چندرا مشرا نے بھی کجریوال کیلئے نتیش کمار کی انتخابی مہم پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔