نئی دہلی ۔ /31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ارونا چل پردیش اتراکھنڈ میں صدر راج کے نفاذ کے پیش نظر چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ وہ ایسے واقعہ کا قومی دارالحکومت میں احاطہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ عوام کو اپوزیشن اور برسراقتدار پارٹی کے ارکان اسمبلی دونوں کی بات سننی چاہئیے ۔ کجریوال نے اپوزیشن سے خواہش کی کہ وہ عوام کے دیئے ہوئے اختیار کا احترام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اروناچل پردیش اور اتراکھنڈ میں صدر راج کا نفاذ ہوچکا ہے لیکن دہلی میں اس کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مرکز دہلی اور ہماچل پردیش کی حکومتوں کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوشش کررہا ہے ۔