نئی دہلی ۔ 5 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ کے خلاف نئی دہلی میونسپل کونسل کے ایک ورکر پر حملہ اور زد و کوب کے الزام میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ کل شب تغلق روڈ پر اس وقت پیش آیا جب این ایم ڈی سی عہدیداروں کی ایک ٹیم تلاشی مہم کے دوران ایک ای رکشا ڈرائیور کے دستاویزات کی جانچ کر رہی تو سینئر انسپکٹر آر جے مینا نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ بیلدار مکیش اور انہیں رکن اسمبلی نے زد و کوب کیا۔ جب ایک الیکٹرانک رکشا ڈرائیور کے دستاویزات کی تنقیح کر رہے تھے مسٹر سریندر کمار جو کہ دہلی کنٹونمنٹ حلقہ کے رکن اسمبلی اور این ایم ڈی ایم بھی ہیں، ان کے خلاف سرکاری کام کاج میں مداخلت اور عملہ پر حملہ کے الزام میں کیس درج کیا گیا ۔ تاہم رکن اسمبلی اس معاملہ پر تبصرہ کیلئے دستیاب نہیں ہوسکے۔