نئی دہلی 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی نے دہلی میں دوبارہ حکومت تشکیل دینے کا امکان مسترد کردیا ۔ کانگریس نے بھی یہ کہا ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی کی تائید کے بجائے تازہ انتخابات کو ترجیح دے گی ۔ عام آدمی پارٹی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میڈیا کے بعض گوشے یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ دہلی میں دوبارہ حکومت تشکیل دی جائے گی لیکن ایسا کوئی امکان نہیں ہے ۔ عام آدمی پارٹی نے کجریوال کے استعفی کے بعد ہمیشہ دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا ہے ۔ دہلی کانگریس کے ترجمان مکیش شرما نے کہا ہے کہ اب عام آدمی پارٹی کی تائید نہیں کی جائے گی اور ہم تازہ انتخابات چاہتے ہیں۔