دہلی میں تیز بارش سے موسم خوشگوار

نئی دہلی31اگست (سیاست ڈاٹ کام ) قومی راجدھانی میں آج صبح سے کالے بادل چھائے رہنے اور کہیں کہیں بوندا باندی ہوئی جبکہ دوپہر کے بعد تیز بارش ہوئی۔ جھماجھم بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جس کا دہلی کے لوگوں نے خوب لطف اٹھایا۔ تاہم کہیں کہیں لوگ ٹریفک جام میں پھنسے رہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم درجہ حرارت 26.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کا معمول کا درجہ حرارت ہے ۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 88 فیصد درج کی گئی۔ آج اب تک صفدر جنگ علاقے میں3.8 ملی میٹر، دہلی یونیورسٹی علاقے میں 20 ملی میٹر، نریلا میں سات ملی میٹر اور رج علاقے میں 1.4 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے ۔ سڑکوں پر نکلے کئی لوگ بارش کے سبب گھنٹوں جام میں پھنسے رہے۔