نئی دہلی۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اسپورٹس اور نوجوانوں کے امور کے وزیر وجے گوئل نے دہلی کے تینوں میونسل کاپوریشنوں میں بی جے پی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کا یقین ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ پارٹی کارپوریشنوں پر قابض ہونے کے بعد دہلی کی ترقی کے لئے کئے گئے اپنے عہد کو پورا کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔کارپوریشنوں کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ ایگزٹ پول میں بی جے پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ مسٹر گوئل نے کہا کہ پارٹی نے انتخابی مہم تعمیری انداز میں چلائی اور انہیں کامیابی کا پورا یقین ہے اپنی سرکاری رہائش گاہ پرنامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے کہا کہ نئے کاونسلروں کو عوام اور افسران کے درمیاں بہتر تال میل کیلئے تربیت دی جائے گی۔ جس سے وہ تال میل بناکر بہتر طریقے سے لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے میں کامیاب ہوں۔