حیدرآباد۔ 4 ستمبر (سیاست نیوز) دہلی سے حیدرآباد تک کے سفر کے دوران سونے کا سرقہ کیا گیا۔ سی ایچ کرانتی 30 سالہ خاتون ساکن دہلی کام کے سلسلے میں 2 ستمبر کو دہلی سے حیدرآباد وستارا ایرلائنس UK899 کے ذریعہ پہنچی، حیدرآباد آنے کے بعد اس نے لگیج کھولا تو اس میں موجود 12 تولہ سونا غائب تھا جسکے بعد اس نے کل شام ایرپورٹ جاکر تفصیلات معلوم کی تو کچھ بھی پتہ نہیں چلا ۔ اس نے شمس آباد آر جی آئی اے پولیس میں سونے کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ایرپورٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔