نئی دہلی 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے آج کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے واضح کردیا ہے کہ حکومت دہلی کو پولیس کے اختیارات حاصل نہیں ہیں اور اِس لئے وہ ماضی میں کئے گئے جرائم کی تحقیقات کے لئے کوئی ایجنسی تشکیل نہیں دے سکتی ہے، جیٹلی نے دہلی حکومت کیس میں عدالت کے تاثرات پر فیس بُک پوسٹ میں یہ بھی کہاکہ ایسا مفروضہ بالکلیہ غلط ہے کہ مرکزی زیرانتظام علاقے کے کیڈر والی سرویسس سے متعلق مسئلہ کا شہری حکومت کے حق میں فیصلہ ہوچکا ہے۔