نئی دہلی ۔ /16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی بی جے پی یونٹ کے صدر منوج تیواری آج ایک مقفل مکان کا تالہ توڑتے ہوئے پکڑے گئے ۔ سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی کی زیرقیادت میونسپل کارپوریشن نے شہر میں مہربند مہم شروع کی تھی لیکن خود بی جے پی کے صدر صبح میں ایک مکان کو قفل ڈال رہے ہیں اور شام میں اسے توڑ رہے ہیں ۔ یہ عوام کو بے وقوف بنانے کی مہم ہے ۔ غیرمجاز مکانات کو بند کردینے بلدیہ کی مہم کے حصے کے طور پر مکانوں کو قفل لگایا جارہا ہے ۔