دہلی این سی آر میں سپریم کورٹ نے دیوالی پر پٹاخوں پر عائد کیاامتناع

دھرو راٹھی نے دہلی این سی آر میں سپریم کورٹ کی جانب سے دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کے استعمال پر عائد امتناع کے متعلق ایک علامتی انٹرویومیں مزاحیہ انداز میں ایک بھگت سے بات کی۔تہار چودھری کی شکل میں دھروراٹھی نے ایک بھگت سے بات کی اور امتناع کے متعلق سوال کیاجس پر برہم ہوکر بھگت نے تہار چودھری کو ملک کا غدار قراردیا ہے۔

انہوں نے اس ویڈیو میں بتانے کی کوشش کی سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی کس طرح اندھے بھگت عوام کو مذہب کے نام پر گمراہ کیاجارہا ہے۔ پٹاخوں کے استعمال سے انسانی زندگیو ں کو درپیش خطرات کے پیش نظر پٹاخوں پر امتناع کے فیصلے کو حق بجانب قراردئے جانے پر بھگت برہم ہوگئے اور کہنے لگے کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ہندوازم کے خلاف مہم کا حصہ ہے ۔

بھگت نے برہم انداز میں کہہ دیا کہ دیگر مواقعوں پر سپریم کورٹ امتناع کی بات نہیں کرتا اور جب بات ہندو تہواروں کی آتی ہے تو امتناع عائد کردیا جاتاہے۔ ویڈیو میں بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کس طرح بھگت مذہب کے نام پر ہندوؤں کو گمراہ کرتے ہیں اور اپنی بات کو ثابت کرنے کے لئے یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ ’’ جب بھگوان رام لنکا سے واپس لوٹے تھے اس وقت بھی پٹاخے پھوڑے گئے تھے‘‘۔

بھگت نے اس خاص انٹرویو کے دوران چیتن اور لکڑ بگے کا بھی ذکر کیاجس نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ پٹاخوں پر امتناع کی شدت کے ساتھ مخالفت کی ہے۔

پیش ہے یہ سبق آموز ویڈیو مشاہدہ ضرور کریں