’’بھاگ مودی بھاگ‘‘ :ڈیریک اوبرائن
کولکتہ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شرمناک شکست پر تبصرے کرتے ہوئے ترنمول کانگریس قائد ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ ان انتخابی نتائج کا پیغام ہے ’’بھاگ ممتا بھاگ‘‘ کے بجائے ’’بھاگ مودی بھاگ‘‘ بی جے پی نے مغربی بنگال اسمبلی کے 2016 اسمبلی انتخابات کیلئے یہی نعرہ تجویز کیا ہے ’’بھاگ ممتا بھاگ‘‘۔
عاپ کی جھاڑ نے بی جے پی کے میئرس اور کونلسرز کو جھاڑ کر پھینک دیا
نئی دہلی 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیر قیادت مجلس بلدیہ کو زبردست جھکٹہ لگا جبکہ عام آدمی پارٹی کے امیدواروں نے بھگوا پارٹی کے امیدواروں کو شرمناک شکست دیدی۔ ان انتخابات میں بی جے پی کے میئرس اور کونلسرز بھی شامل تھے جنہوں نے شہری مسائل پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ شرمناک شکست کھانے والوں میں کم از کم 10 کونلسرز ‘ ایک موجود میئراور تین سابق میئر شامل ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی جھاڑو نے ان بلند قامت امیدواروں کو 67 نشستوں پر شکست دی اور دہلی کے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔ 70 رکنی اسمبلی میں صرف 3 نشستیں بی جے پی اور اُس کی حلیف سمیکتا اکالی دل کو حاصل ہوئیں۔ بی جے پی کے 8 کونسلرز دوسرے مقام پر اور کانگریس کے 3 کارپوریٹر س تیسرے یا چوتھے مقام پر رہے ۔
عام آدمی پارٹی کی کامیابی ایک احتجاج کی آندھی:این سی پی
نئی دہلی 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی نے آج کہا کہ نریندر مودی زیر قیادت بی جے پی نے نہ صرف دہلی اسمبلی انتخابات میں شرمناک شکست کھائی اور دہلی سے اس کا صفایا ہوگیا بلکہ عام آدمی پارٹی کی کامیابی بنیادی طور پر احتجاج کی آندھی تھی جس میں بی جے پی کے امیدوار خس و خاشاک کی طرح اُڑ گئے ۔
عاپ کی کامیابی ’’تاریخی ‘‘ کجریوال کو رام دیو کی مبارکباد
نئی دہلی 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی کامیابی کو ’’تاریخی قرار دیتے ہوئے یوگا گروبابا رام دیونے آج پارٹی کے کنوینر اوند کجریوال کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے تیقنات کی تکمیل کریں گے ۔
چیف منسٹر کرناٹک کجریوال کو مبارکباد
بنگلورو 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا نے آج عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کو دہلی اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کی زبردست کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ سدا رامیا نے اپنے پیام مبارکباد میں خواہش ظاہر کی کہ عام آدمی پارٹی دہلی کے عوام کی توقعات پر درست اترے گی اور دہلی کو ایک بہترین انتظامیہ فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا جمہوریہ پر مضبوط ایقان ہے ۔ وہ اپنی کامیابی اور ناکامی دونوں کو مساوی طور پر قبول کرتی ہے اور عوام کے فیصلہ کا احترام کرتی ہے ۔
ہندوستانی رائے دہندوں کے رجحان پر اپنا حق سمجھنا غلطی:سفیر جرمنی
نئی دہلی 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کو حاصل ہونے والے اختیار کو ’’عدیم المثال ‘‘ قرار دیتے ہوئے جرمنی کے سفیر برائے ہندوستان مائیکل اسٹینر نے آج کہا کہ یہ فیصلہ ایک بار پھر اس حقیقت کی توثیق کرتا ہے کہ ہندوستانی رائے دہندے کے رحجان کو ہمیشہ اپنی تائید میں سمجھنا بہت بڑی غلطی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت لازمی طور پر قابل قیاس نہیں ہے ۔ جو نتائج برآمد ہوئے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ جرمنی صورتحال سے گہری دلچسپی لے رہا تھا ۔ عاپ کی کامیابی سے اس بات کی توثیق ہوتی ہے کہ ہندوستانی رائے دہندے کے رجحان کو ہمیشہ اپنی تائید میںنہیں سمجھا جانا چاہئے ہندوستانی جمہوریت زندہ اور متحرک ہے ۔
شاذیہ علمی ۔کرن بیدی ملاقات
نئی دہلی 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائد شاذیہ علمی نے آج پارٹی کی چیف منسٹری کی امیدوار کرن بیدی سے ملاقات کی کرن بیدی سے ملاقات کی جنہیں کرشنا نگر انتخابی حلقہ سے دہلی اسمبلی انتخابات میں صدمہ انگیز ناکامی ہوئی ہے ۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ ایک بڑا نقصان ہے ۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ اچھی باتیں پیش آئیں گی۔