دہلی انتخابات پر الیکشن کمیشن کی کڑی نظر

نئی دہلی ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم شدت سے جاری ہے اس پر کڑی نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے منعقد کی جانے والی پریس کانفرنسوں کا قریبی طور پر جائزہ لے رہا ہے۔ ان کے علاوہ عام جلسوں اور ریالیوں پر بھی الیکشن کمیشن کی نظر ہے۔ الیکشن کمیشن کے نمائندے بھی پریس کانفرنس میں شرکت کریں تاکہ ان قائدین کی تقاریر کا نوٹ لیا جاسکے۔ اگر کوئی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہورہی ہو تو سیاستداں کے خلاف کیس درج کیا جائے گا۔ اے آئی سی سی کی پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن کے نمائندوں کی موجودگی سے واضح ہوچکا ہے کہ انتخابی ادارہ دہلی انتخابات کو سنجیدگی سے منعقد کرانے کوشاں ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اجئے ماکن نے اخباری نمائندوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو بتایا گیا ہیکہ الیکشن کمیشن کے نمائندے بھی اس کانفرنس میں موجود رہیں گے۔