دہلی اسمبلی تحلیل، عنقریب انتخابات

نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی آج تحلیل کردی گئی جس کے ساتھ ہی تازہ انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور سیاسی غیریقینی کیفیت کا خاتمہ ہوگیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے فوری اثر کے ساتھ دہلی اسمبلی کو تحلیل کردیا ہے۔ مرکزی کابینہ نے کل لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کی سفارش پر اسمبلی کو تحلیل کرنے کی خواہش کی تھی۔ یہاں آئندہ سال جنوری میں انتخابات ہوں گے۔