دہلی:پٹرول میں 40 پیسے کی تخفیف

نئی دہلی 6دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کو ایک مرتبہ پھر تخفیف کی ہے ۔ جس کی وجہ سے دہلی میں پیٹرول رواں برس جنوری کے بعد اور ڈیزل مئی کے بعد سب سے نچلی سطح پر آ گیا۔ ملک کی سب سے بڑی تیل کی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی میں آج پیٹرول 40 پیسے سستا ہو کر 71.32 روپیے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 43 پیسے سستا ہو کر 65.96 روپیے فی لیٹر فروخت ہوا۔ رواں برس جنوری کے بعد یہ پیٹرول کی سب سے کم قیمت ہے ۔ اقٹصادی راجدھانی ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 39 پیسے اور ڈیزل کی 46 پیسے گھٹ کر بالترتیب 73.36 اور 67.69 روپیے فی لیٹر پر آ گیا۔