جموں 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے ارکان نے عمر عبداللہ کی زیر قیادت میں جموں و کشمیر اسمبلی سے واک آوٹ کردیا ۔ جموں میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحریک التواء کے بعد اپوزیشن نے ہنگامہ کیا ۔ نیشنل کانفرنس نے چیف منسٹر مفتی محمد سعید سے جواب طلب کیا کہ آحر انہو ںنے ان دہشت گردوں کو غیر سرکاری عناصر کیوں قرار دیا تھا ۔ کھتوا اور سامہا اضلاع میں دو دہشت گرد حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو غیر سرکاری عناصر قرار دینے کا کیا مطلب ہے ۔ این سی ایم ایل اے دیویندر سنگھ رانا نے ایوان میں قرار داد پیش کی اور اس پر اسمبلی میں بحث کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہو ںنے دہشت گرد حملوں اور چیف منسٹر کے ریمارکس پر جواب دینے پر زور دیا تھا ۔ بی جے پی کے ارکان نے بھی احتجاج کیا اور پاکستان مردہ باد جیسے نعرے لگائے ۔ بی جے پی نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔