دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے اقوام متحدہ اور ایس سی او میں وسیع تر تعاون کی ضرورت : ہندوستان

اقوام متحدہ ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے دہشت گرد تنظیموں اور نیٹ ورکس کو مکمل طور پر تباہ کرنے اور دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے والوں کے خلاف اقوام متحدہ اور شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (SCO) کے درمیان وسیع تر تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ یاد رہیکہ جون 2017ء میں ہندوستان ایس سی او کا کل وقتی رکن ملک بن چکا ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی سفیر تنمایالال جو ہندوستان کی نائب مستقل نمائندہ ہیں، نے کہا کہ علاقائی سیکوریٹی، معاشی تعاون، ٹرانزٹ اور توانائی رابطے اور ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا کچھ ایسے شعبہ جات ہیں جہاں اقوام متحدہ اور ایس سی او کے درمیان تعاون سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔