دہشت گردی کے موضوع پر لڑائی کشمیریوں کیخلاف ہوگئی : سی پی ایم

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی طرف سے منصوبہ بند کوشش ہوئی ہیکہ پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد جنونی قوم پرستی کو ابھارا جائے اور حکومت نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی کو مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف لڑائی میں تبدیل کردیا ہے۔ سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا کہ حکومت کو سفارتی کوششیں بڑھاتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف متحدہ ہندوستان کو پیش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے بعد متحدہ ہندوستان دیکھنے میں آیا لیکن اس کو مضبوط کرنے کے بجائے بی جے پی اور سنگھ پریوار میں جنونی قوم پرستی بھڑکائی۔