دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت: خان

اسلام آباد، 4فروری (سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر زاہد انور خان نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو دہشت گردی کے خطرے سے نپٹنے کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت کو سمجھنا چاہئے ۔ریڈیو پاکستان کے مطابق ڈاکٹر خان نے ریڈیو کے نقطہ نظر پروگرام کے دوران یہ بات کہی۔ریڈیو کی آج نشر رپورٹ کے مطابق بریگیڈے ئر(ریٹائرڈ) ہارش نواز نے کہاکہ افغانستان کو سمجھنا چاہئے کہ اس کے ملک میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے ۔