دہشت گردوں کو اسلام کا پرامن تشخص مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سعودی ولیعہد

ریاض میں41اسلامی ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کی دفاعی کونسل کے پہلے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کا عزم کا اعادہ
ریاض۔سعودی ولی عہد ‘ وزیر دفاع او رنائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ آج ہم ایک مضبوط پیغام دے رہے ہیں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جگ میں بل جل کر کام کریں گے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنی تقریر میں کہاکہ ’ آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کا اس کے مکمل استیصال تک پیچھا جاری رکھیں گے۔ اس اجلاس کا عنوان دہشت گردی کا خلاف یکجا ہے۔ اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کے دوسال بع درکن ممالک کے وزرائے دفاع کا یہ پہلا اجلاس ہے۔

اس میں رکن ممالک کے سعودی عرب میں تعینات سفا رت کا ر اور ماہرین بھی شریک ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر جنرل راحیل شریف نے عسکری امور‘ فوجی اطلاعات کے تبادلہ اور رکن ممالک کی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ پر زوردیا ہے تاکہ دہشت گردی کے خاتمہ اور تشدد کی روک تھام کے لئے عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کیاجاسکے۔ ان کا کہنا ہے کہ 21ویں صدی میں اور بالخصوص مسلم دنیامیں سے بڑا چیلنج دہشت گردی کے خطرناک مسئلے سے نمٹنا ہے۔

اتحاد نے باہمی تعاون اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کے لئے نظریہ‘ ابلاغیات ‘ دہشت گردی کے لئے مالیہ کے وسائل کی روک تھام اور فوج ہے۔ ان ذرائع سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام مشکلوں سے نمٹا جائے گا۔اس کے علاوہ بین الاقوامی سلامتی ور امن کے لئے کوششوں میں موثر انداز میں شمولیت اختیار کی جائے گی۔

اسلامی فوجی اتحاد کے قائم مقام سکریٹری جنرل لفٹنٹ جنرل الصالح نے اس سے قبل کہاتھا کہ اس اجلاس کے بعد دہشت گردی مخالف اتحاد کے ریاض میں واقعہ مرکز میں سرگرمیوں کا بھی باضابطہ طور پر آغاز کیاجائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مرکز کے ذریعہ اتحاد کے رکن ممالک کو ایک پلیٹ فارم دسیتاب ہوگا جہاں پر وہ دہشت گردی مخالف کاوشوں اور تجربات کا ایک دوسر ے سے تبادلہ کرسکیں گے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مقامی او رعلاقائی ثقافتی تقاضوں کے مطابق حل بھی دستیاب ہوسکیں گے۔