دہرہ دون میں افغان کیساتھ ٹی ۔20 سیریز ،بنگلہ ٹیم کا اعلان

ڈھاکہ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے آئندہ ماہ ہندوستان میں افغانستان کے خلاف اپنے تین ٹی۔20 میچوں میں حصہ لینے والے 15 رکنی اسکواڈ میں بیٹسمین مصدق حسین کو واپس طلب کرلیا ہے۔ مصدق گزشتہ ایک سال سے ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں حصہ نہیں لئے ہیں۔ وہ افغانستان کے خلاف اپنی اولین باہمی ٹی۔ 20 سیریز میں عمر القیس کی جگہ لیں گے۔ چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ ’’مصدق ایک انتہائی باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ درمیان میں اور کوئی مسئلہ پیدا ہوا تھا لیکن ان کی فٹنس کے بارے میں ہم کوچ سے مشاورت کرچکے ہیں‘‘۔ سلیکٹرس نے مہدی حسن کے زخمی رہنے کے بارے میں بھی غور کیا اور اس احساس کا اظہار کیا کہ مصدق کی اسپن بولنگ فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ پیس بولر تسکین احمد اور وکٹ کیپر نورالحسن کو ڈراپ کردیا گیا ہے جو سری لنکا کے خلاف گزشتہ ٹی۔ 20 میں حصہ لینے والے بنگلہ دیشی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ ہندوستانی شہر دہرہ دون میں 3 تا 7 جون منعقد شدنی باہمی ٹی۔ 20 افتتاحی سیریز میں افغانستان کی جانب سے بنگلہ دیش کی میزبانی کی جائے گی۔ ٹی۔ 20 رینکنگ میں افغانستان کو میزبانی کی جائے گی۔ ٹی۔ 20 رینکنگ میں افغانستان کو آٹھواں مقام حاصل ہے اور وہ بنگلہ دیش سے دو پائیدان آگے ہے۔