یلاریڈی /30 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رقم لیکر واپس نہ کرکے دھوکہ دینے والے دو افراد کے خلاف پولیس نے کیس درج کرکے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔ سب انسپکٹر راکیش نے مزید بتایا کہ پٹلم منڈل سے تعلق رکھنے والا روی جو فی الوقت بھیمگل منڈل کے باباپور موضع سے تعلق رکھنے والے سید رحمت علی ، شبیر ، روی سے پہونچا کی ۔ بھیمگل کے دو افراد ہم بھی لاریوں کا کاروبار کرتے ہیں کہہ کر بھی لاری فروخت کریں گے کیا اور روی سے ایک لاکھ 75 ہزار روپئے لے لئے ۔ اس کے کچھ دن بعد لاری نہ دئے جانے پر روی نے پوچھا جس پر یہ دونوں روی کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دی ۔ روی نے کثیر رقم لیکر دھوکہ بازی کرنے پر پولیس میں شکایت درج کروائی ہے اور لنگم پیٹ میں انسپکٹر مسٹر راکیش نے بھیمگل کے دو افراد کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے انہیں ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔