دھوکہ دہی کا شکار سافٹ ویر ملازمہ کی خودکشی

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک سافٹ ویر ملازمہ نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک شخص کی دھوکہ دہی کا شکار اس لڑکی نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ جس نے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اس سے دھوکہ کیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ راگھوی نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازمہ تھی ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی بات جاری تھی اور لین دین کے معاملہ میں شرائط پسند نہ آنے سے لڑکے والوں نے رشتہ سے انکار کردیا ۔ سب انسپکٹر میرپیٹ مسٹر راما کرشنا نے بتایا کہ راگھوی جو چلکل گوڑہ میرپیٹ علاقہ کے ساکن لکشمی نرسمہا کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی مادھاپور آئی ٹی آئی میں واقع ایک سافٹ ویر کمپنی میں ملازمت کرتی تھی ۔ مقامی طور پر رہنے والے ایک لڑکے سشیل کمار سے اس کی عاشقی چل رہی تھی اور چند دنوں سے ان کی شادی کا تذکرہ چل رہا تھا ۔ دونوں نے اپنے بڑوں کو پسند کی شادی کیلئے راضی کروالیا تھا اور بڑے راضی بھی ہوگئے تھے ۔ شادی کی بات چیت میں لین دین کے مسئلہ پر دونوں خاندانوں کی بات چیت ناکام ہوگئی اور سشیل نے شادی سے انکار کردیا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر راگھوی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔