دھوکہ باز نقلی سب انسپکٹر گرفتار

حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) خود کو پولیس سب انسپکٹر ظاہر کرتے ہوئے اور کئی منسٹرس کے پی اے سے روابط ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عوام کو ٹھگنے والے ایک دھوکہ باز کو ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 23سالہ پی رگھو متوطن ضلع میدک خود کو نلہ کنٹہ پولیس اسٹیشن کا سب انسپکٹر ظاہر کرتے ہوئے بعض افراد سے رقومات حاصل کیا اور انہیں حکومت کی اسکیم کے تحت مکانات فراہم کرنے کا دعویٰ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رگھو نے دو افراد سے 35ہزار روپئے بطور پیشگی رقم حاصل کی اور انہیں بعد ازاں دھوکہ دیا۔ گرفتار دھوکہ باز کو چکڑ پلی پولیس کے حوالہ کیا گیا۔