نظام آباد:3؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس پی نظام آباد مسٹر چندر شیکھر ریڈی نے بتایا کہ ضلع نظام آباد کے آرمور، بودھن ، نظام آباد علاقہ میں چند افراد سیل فون پر اطلاع دیتے ہوئے اپنے آپ کو بینک عہدیدار کی حیثیت سے ظاہر کرتے ہوئے اکائونٹ نمبر حاصل کرتے ہوئے اے ٹی ایم کا پن نمبر حاصل کررہے ہیں۔اس کے علاوہ کھاتہ دار کو بینک منیجر کی حیثیت سے ظاہر کرتے ہوئے کھاتہ روک دینے کابھی انتباہ دے رہے ہیں۔ اس طرح ہراساں کرتے ہوئے اے ٹی ایم کا پن نمبر حاصل کرنے کے بعد ان کے اکائونٹ سے رقم ڈرا کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ چند افراد سیل فون نمبر پر جھوٹی خبر دیتے ہیں کہ پرائیز حاصل ہوا ہے گفٹ دیا جارہا ہے لہذا اکائونٹ میں رقم جمع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا جارہا ہے لہذا ایسے افراد سے چوکس رہنے کی خواہش کی۔