دھوپ کی شدت سے دو خواتین فوت

ایک خاتون کو وظیفہ کیلئے انتظار کرنا مہنگا پڑا

یلاریڈی /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وظیفہ کیلئے صبح سے دھوپ میں انتظار کرنے ایک ضعیف خاتون فوت ہوگئی ۔ یہ واقعہ منڈل رام ریڈی کے ریڈی پیٹ علاقہ میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق موضع سے تعلق رکھنے والی 75 سالہ بکووا نامی ضعیف خاتون وظیفہ کیلئے انتظار کرنے دھوپ میں گذرا اور پھر گھر واپس آئی جہاں طبعیت خراب ہوکر فوت ہوگئی ۔ عوام نے الزام لگایا کہ وظیفہ تقسیم کرنے والا چندا مولی کی لاپرواہی سے ہی ضعیف خاتون فوت ہوئی ہے ۔ ماضی میں بھی اسی طرح شدت تاخیر سے وظائف تقسیم کیا ۔ اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے جلال پور علاقہ میں احیاپلی کی 34 سالہ سایووا نامی خاتون دھوپ کی تمازت سے فوت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق روز کی طرح سایووا اپنی بکریوں کو لیکر قریبی علاقہ کو گئی جہاں یہ دھوپ کی تمازت سے گر پڑی جس پر اس کے افراد خاندان نے اسے یلاریڈئ سرکاری دواخانہ منتقل کیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے حیدرآباد کے گاندھی دواخانہ کو منتقل کرنے کا مشورہ دیا ۔ گاندھی دواخانہ میں علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ متوفی کو شوہر رامچندر ، دو لڑکیاں ہیں مقامی عوام حکومت سے امداد دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔