دھوپ کی تمازت سے ضامن روزگار مزدور فوت

یلاریڈی۔/6 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے بانا پور علاقہ سے تعلق رکھنے والا 40سالہ سائیلو ضامن روزگار اسکیم مزدور دھوپ کی تمازت سے فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسکیم کے کاموں کو مکمل کرکے گھر واپس آکر پانی نہانے کے بعد کھانا کھاکر سوگیا اور شام کے وقت افراد خاندان نے اسے نیند سے جگانے کے لئے اٹھایالیکن یہ حالت نیند میں ہی فوت ہوگیا۔ متوفی کو بیوی راجا منی، بیٹے سنتوش، ناگیش ہیں۔