ایڈیلیڈ ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ سے قبل ہندوستانی بیٹسمینوں نے یہاں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کھیلے گئے ٹور مقابلہ میں بیٹنگ کی شاندار مشق کی اور 90 اوورس میں 375 رنز اسکور کئے۔ علاوہ ازیں میزبان ٹیم کو 21 اوورس میں 83/5 تک محدود رکھا۔ ہندوستان نے آج اپنے کل کے اسکور 92/2 سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ کارگذار کپتان ویراٹ کوہلی اور مرلی وجئے نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ شکھردھون پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوئے۔