دھون تیسرے ٹسٹ کے لئے فٹ

ملبورن۔ 22؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستانی اوپنر شِکھر دھون 26 دسمبر کو شروع ہونے والے روایتی ٹسٹ ’باکسنگ ڈے ٹسٹ‘ کے لئے مکمل فٹ ہوچکے ہیں جوکہ یہاں ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے کہا کہ شِکھر دھون اور نائب کپتان ویراٹ کوہلی گبا میں زخمی ہوئے تھے، تاہم وہ اب مکمل فٹ ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ٹسٹ میں دھون نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ایک قابل ذکر نشانہ مقرر کرنے میں اپنا رول ادا کیا تھا، لیکن میزبان ٹیم نے 4 وکٹوں کی کامیابی حاصل کی۔