دھون ، وجئے کی درجہ بندی بڑھ گئی

دبئی ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اوپنرز شکھر دھون اور مرلی وجئے نے کریئر کے بہترین پوزیشن حاصل کرلئے لیکن کپتان ویراٹ کوہلی آئی سی سی درجہ بندی کے ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے، جو بنگلہ دیش کے خلاف فتح اللہ ٹسٹ ڈرا ہونے کے پس منظر میں جاری کی گئی ہے۔ وجئے تین مقامات بڑھ کر 20 ویں پوزیشن پر آگئے، جبکہ دھون نے 15 مقامات کی چھلانگ کے ساتھ 45 واں درجہ پالیا ہے۔ دیگر نمایاں تبدیلی میں اجنکیا رہانے سنچری سے محرومی کے باوجود چار مقام بڑھ کر اپنے کریئر کا بہترین 22 واں درجہ حاصل کیا۔ آئی سی سی نے کہا کہ کوہلی کا درجہ گھٹ کر 11 واں ہوا ہے۔ بولروں میں آر اشوین (12 واں مقام) کو ایک درجہ فائدہ ہوا ہے۔