دھونی 300 کے کیچ لینے والے پہلے ہندوستانی وکٹ کیپر

نیپئر 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی آج ونڈے کرکٹ میں 300 سے زیادہ کیچ لینے والے دنیا کے چوتھے اور ہندوستان کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ۔دھونی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ونڈے میچ میں راس ٹیلر کا کیچ لے کر یہ کامیابی حاصل کی۔ اب تک 239 ونڈے میچ کھیلنے والے دھونی کے نام پر اب 301 کیچ درج ہیں جن میں 222 کیچ اور 79 اسٹمپ درج ہیں۔ انہوں نے ٹیلر کے بعد برینڈن میک کولم کا بھی کیچ لیا ۔ونڈے میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ ( 472 ) کے نام پر ہے ۔ ان کے بعد جنوبی افریقہ کے مارک باؤچر ( 424 ) اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا ( 424 ) کا نمبر آتا ہے ۔دھونی نے اب تک 79 اسٹمپ آؤٹ کئے ہیں اور وہ اس معاملے میں سنگاکارا ( 87 ) کے بعد دوسرے مقام پر ہیں ۔

سنگاکارا کے نام پر ویسے جملہ 443 کیچ درج ہیں۔ دھونی نے ہندوستان کی طرف سے 295 کیچ لئے ہیں۔ انہیں 6 کیچ ایشیا الیون کی طرف سے افریقہ الیون کے خلاف لئے تھے۔ انہوں نے سب سے زیادہ 78 کیچ سری لنکا کے خلاف پکڑے ہیں۔ ونڈے میں زیادہ تر کیچ پکڑنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ایڈم گیلکرسٹ کے نام پر ہے جب ان کے بعد مائک باؤچر ،سری لنکا کے کمارا سنگاکارا کا آتا ہے ۔ دھونی نے سب سے زیادہ 78 کیچ اب تک سری لنکا کے خلاف حاصل کئے ہیں۔