دھونی 200 چھکے مارنے والے پہلے قومی بیٹسمین

نارتھ ساؤنڈ ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ونڈے کرکٹ میں دو سو چھکے لگانے والے ہندوستان کے پہلے بیٹسمین بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ونڈے میں نا قابل شکست78 رنز بنانے کے دوران انجام دیا جو میزبان سرزمین پر ان کی دوسری بہترین اننگز بھی ہے۔ وہ انٹر نیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 322چھکے لگا چکے ہیں۔