دھونی ہیوی بائیک کا شو روم کھولیں گے

رانچی، 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنے آبائی شہر رانچی میں ہیوی بائیک کا شوروم کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ وہ شاپنگ کامپلکس بھی بنائیں گے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنے کیلئے درخواست بھی دی ہے جس پر انہیں شاپنگ کامپلکس بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ مہندر سنگھ دھونی 10 منزلہ شاپنگ سنٹر بنائیں گے جس کے اندر ان کا ہیوی بائیک کا شوروم بھی ہو گا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو ہیوی بائیکس کا جنون کی حد تک شوق ہے اور بھی ان کے پاس مختلف کمپنیوں کے 28 موٹر سائیکل ہیں۔ اب وہ اپنے شوق کو پورا کرنے کے علاوہ دوسرے لوگوں کو بھی موٹر سائیکل فروخت کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ کیخلاف برتری
پورٹ آف اسپین ، 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں 166 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ مہمان ٹیم کی طرف سے بلیک ووڈ نے اپنے کیریئر کے پہلے میچ میں 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ پورٹ آف اسپین میں جاری میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز 5 وکٹ پر 310 رنز سے آگے بڑھائی، اور آخری 5 وکٹیں اسکور میں 150 رنز کا اضافہ کرسکیں اور دنیش رام دین کی ٹیم 460 پر آل آؤٹ ہوئی۔ ایش سودھی نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 1 وکٹ پر 73 رنز بنالئے تھے، میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 221 اسکور کئے تھے، اس طرح ویسٹ انڈیز کو ہنوز 166 رنز کی برتری ہے۔