دھونی کے ریٹائرمنٹ سے پیدا خلا پر ہونا دشوار

ٹسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپر کی اہم ذمہ داری: وردھیمان سہائے
بنگلور۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان ماہر ٹسٹ وکٹ کیپر وردھیمان سہائے نے کہا ہے کہ سست کرکٹ کپتان کی حیثیت سے مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ سے پیدا ہونے والے خلاء کا پرہونا مشکل ہے کیوں کہ ایک طویل عرصہ تک وہ خود کو میچ جیتنے والے آزمودہ کھلاڑی کی حیثیت سے ثابت کرچکے ہیں۔ وردھیمان سہائے چناسوامی اسٹیڈیم میں ہندوستانی ٹیم کی تربیتی مشقوں کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’دھونی بھائی کے ریٹائرمنٹ کے بعد وکٹ کیپر کی جگہ پر کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے کیوں کہ ہمارے لئے وہ کئی میچ جتاچکے ہیں۔ کرکٹ کی دنیا میں وہ (دھونی) ایک طاقتور اور بااثر کردار نبھائیں ہیں۔ سہائے نے کہا کہ وہ اپنے انداز میں ٹیم کیلئے ویسا ہی کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو دھونی نے کیا تھا۔ 31 سالہ وکٹ کیپر نے مزید کہا کہ ’’میں وہی کرنے کی کوشش کررہا ہوں  جو دھونی بھائی نے ہماری ٹیم کے لئے کیا یعنی میچوں میں کامیابی۔ اس کے لئے دھونی نے کئی نازک موقعوں پر بیٹنگ، فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ کے ذریعہ اپنی ٹیم کو جتانے میں اہم رول ادا کیا۔