دھونی کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ

اننت پور۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے خلاف آندھراپردیش کی ایک عدالت نے آج گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے کیونکہ دھونی پر الزام ہے کہ انہوں نے ہندووں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔ اننت پور کی عدالت نے مہندر سنگھ دھونی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔ کیونکہ عدالت کی جانب سے جاری کردہ تین سمنس کے باوجود دھونی عدالت میں حاضر نہیں ہوئے لہذا پولیس کو ہدایت دی گئی ہے وہ 16 جولائی کو دھونی کو عدالت میں پیش کرے ۔ یہ مقدمہ دراصل ’’بزنس ٹوڈے ‘‘ کے اپریل 2013 کے شمارے میں دھونی کو ہندووں کے بھگوان وشنو کے اوتار میں اس جملہ کے ساتھ ’’گاڈ آف بیگ ڈیل‘‘ پیش کیا گیا جن کے ہاتھوں میں مختلف کمپنیوں کے اشیاء اشتہار کے طور پر استعمال کئے گئے جس میں ایک ہاتھ میں جوتا بھی دکھایا گیا ہے ۔