دھونی کی پہلے ٹسٹ سے قبل ٹیم میں شمولیت کا امکان

ایڈیلیڈ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے متعلق امید کی جارہی ہیکہ وہ نظرثانی شدہ پہلے ٹسٹ کے آغاز سے قبل ہندوستانی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلیں گے جیسا کہ اب پہلا ٹسٹ 9 ڈسمبر کو شروع ہوگا۔ ہاتھ کے زخم میں مبتلاء دھونی کا نام ابتداء میں پہلے ٹسٹ کیلئے معلنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور پہلا ٹسٹ 4 ڈسمبر کو شروع ہونے والا تھا لیکن امید کی جارہی ہیکہ 12 ڈسمبر کو شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ کے گذشتہ شیڈول سے پہلے ہی اب دھونی 9 ڈسمبر کو شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ سے قبل ہی ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم کے ترجمان ڈاکٹر ریڈہلز بابا کے بموجب دھونی کی ٹیم میں شمولیت کا مطلب پہلے ٹسٹ میں کوہلی نہیں بلکہ دھونی ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔