نئی دہلی۔24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )ٹیم کے سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی کی نیوزی لینڈ کے دورہ کیلئے ٹوئنٹی 20 میں واپسی ہوئی ہے جبکہ حالیہ دنوں میں ان کے مقام پر ٹیم میں شامل کے کئے نواجون وکٹ کیپر رشبھ پنت کو ونڈے ٹیم سے خارج کردیا گیا ہے۔دھونی کو ٹیم میں شامل کرتے ہوئے ورلڈکپ سے قبل انہیں مکمل تیاری کاموقع فراہم کیا گیا ہے جبکہ پنت کو ونڈے ٹیم سے خارج کرنے کے بعد انکی ورلڈ کپ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگا ہے جیسا کہ آج یہاں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے محدود اوورس کی سیریز کیلئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں چند کھلاڑی صرف ٹوئنٹی 20 اور کچھ کھلاڑی ونڈے ٹیم میں منتخب ہوپائے ہیں۔ امباٹی رائیڈو کو صرف ونڈے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ بولنگ شعبہ میں محمد سمیع اور آل راؤنڈرس کی فہرست میں رویندر جڈیجہ کا نام شامل ہے۔علاوہ ازیں پنت اور کرنال کو صرف ٹوئنٹی 20 ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو صرف 8 ونڈے مقابلے کھیلنے ہیں جن میں 3 مقابلے آسٹریلیا اور 5 مقابلے نیوزی لینڈ کے خلاف ہے لہذا سلیکٹروں نے دھونی کو موقع دیا ہے تاکہ وہ میگا ایونٹ کی تیاری کرسکیں۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سریز کا آغاز 12 جنوری کو ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز کا آغاز 23 جنوری کوہوگا۔فاسٹ بولروں کی فہرست میں محمد سمیع اور خلیل احمد کے نام شامل ہیںجن کے ساتھ جسپریت بمراہ اور بھونیشور کمار اولین جوڑی ہوگی۔معلنہ ٹیم ان کھلاڑوں پر مشتمل ہے۔