پونے ، 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسٹیو اسمتھ کی شاندار سنچری رائیگاں گئی جبکہ گجرات لائنز نے ڈوین اسمتھ (63) اور برنڈن مک کلم (43) کی طوفانی رفاقت کے بل پر رائزنگ پونے سوپر جائنٹس کو آئی پی ایل میچ میں آج یہاں آخری گیند پر سنسنی خیز اختتام میں 3 وکٹ سے شکست دی۔ ڈوین کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔ دھونی کی ٹیم کو ساتویں مقابلے میں یہ پانچویں شکست ہوئی جبکہ سریش رائنا زیرقیادت گجرات ٹیم 6 کامیابیوں پر بدستور اول ہے۔