چینائی۔3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چینائی سوپر کنگس کے سریش رائنا نے آئی پی ایل میں مہندر سنگھ دھونی کے مستقبل میں سبکدوشی کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے اشارے دیا کہ آئی پی ایل میں اگلے سال دھونی چینائی کی کپتانی سے الگ ہو سکتے ہیں۔ دہلی کیپیٹلس کے خلاف 80 رنز کی دھماکیدار کامیابی کے بعد رینا نے یہ بیان دیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دھونی کے ہٹنے پر وہ خوشی خوشی ٹیم کی قیادت کرنے کی ذمہ داری کیلئے تیار ہیں۔ آئی پی ایل2019 میں دھونی فٹنس کی وجہ سے دو میچز نہیں کھیلے تھے۔ ان کی غیر موجودگی میں سریش رائنا ہی چینائی کی کمان سنبھالتے تھے۔ بتادیں کہ سریش رینا نے صحافیوں سے کہا انہوں نے گزشتہ دوسال میں بیٹسمین اور ٹیم مینٹر کے طور پر اچھا کام کیا ہے۔ اس لئے ہو سکتا ہے کہ اگلے سال جب ان کا کام مکمل ہو جائے گا تب آپ مجھے زیادہ دیکھیں (کپتان کے طور پر) لیکن مجھے اپنی صلاحیت بڑھانی ہوگی۔ جب تک ان کی مرضی ہوگی تب تک وہ چینائی کیلئے کھیلیں گے ۔ انہوں نے کہا جب وہ (دھونی) کریز پر آتے ہیں تو دوسری ٹیم پر کافی دباؤ بن جاتا ہے۔ جب وہ ٹیم میں نہیں ہوتے ہیں تو ہمیں ایک فرق نظر آتا ہے۔