دھونی کی باؤنسروں کے خلاف پریکٹس

اڈیلیڈ۔19فبروری( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے آج نٹ پریکٹس کے دوران اُچھال لیتی گیندوں اور باؤنسروں کے خلاف بہتر مظاہرہ کیلئے پریکٹس کی ۔ ہندوستانی فاسٹ بولروں دھول کلکرنی ‘ محمد سمیع اور بھونیشور کمار نے اپنے کپتان کو نٹس میں باؤنسر ڈالتے رہے ۔ اُچھال لیتی گیندوں کے خلاف بہتر مظاہرہ کیلئے انہوں نے جو حکمت عملی اختیار کی اُس کے تحت کپتان نے اسکوائر لیگ کے سامنے گیند کھیلنے کی کافی مشق کی کیونکہ عموماً باؤنسر کو جب کھیلا جاتا ہے تو گیند ڈیپ مڈوکٹ کی سمت جاتی ہے ۔مہیندر سنگھ دھونی دورہ آسٹریلیا پر ہنوز کوئی بہتر مظاہرہ نہیں کرپائے ہے اور اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کا ایک اہم مقابلہ ہے جس میں دھونی پر بھی بہتر مظاہرہ کیلئے دباؤ رہے گا اور ٹیم پہلی کامیاجبی کیلئے کوشاں ہوں گی ۔