دھونی کی ایڈن گارڈن کے کیوریٹر سے ملاقات

کولکتہ۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے آج ایڈن گارڈن کے کیوریٹر سوجن مکرجی سے وکٹ کے برتاؤ کے ضمن میں تبادلہ خیال کیا کیونکہ یہاں کھیلے گئے مقابلے میں جھارکھنڈ جس کی قیادت دھونی کررہے ہیں، وہ 27.3 اوورس میں 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد دھونی کی ٹیم نے حریف سوراشٹرا کو 25.1 اوورس میں 83 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ مقابلہ کے فوری بعد دھونی سیدھے مکرجی کے پاس پہونچے اور ان سے تبادلہ خیال کرتے رہے۔ دھونی کی کیوریٹر مکرجی کے ساتھ یہ گفتگو 5 منٹ طویل رہی۔ دھونی سے ملاقات کے بعد مکرجی نے کہا کہ یہاں دھونی نے وکٹ کے متعلق تبادلہ خیال کیا لیکن سابق کپتان نے شکایت نہیں کی جبکہ میں خود بھی اس وکٹ کے برتاؤ سے مطمئن نہیں ہوں کیونکہ یہ بولروں کیلئے انتہائی سازگار ثابت ہوئی۔