دھونی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ

رانچی ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ رانچی پولیس کے مطابق دھونی کو نمبر پلیٹ درست طریقے سے نصب نہ کئے جانے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ قوانین کے مطابق نمبر پلیٹ کو موٹر سائیکل کے سامنے اور پشت پر افقی سمت میں فٹ کرنے کے بجائے دھونی نے جدت پیدا کرتے ہوئے سامنے والے پہیہ سے متصل مڈگارڈ پر پلیٹ کو ٹیڑھے رخ پر فٹ کر رکھا تھا جس پر دھونی کو 500روپے عائد کیا گیا جسے دھونی کے اہل خانہ نے ادا کر دیا ہے۔